ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھا کاروبار کے اختتام پر 266 روپے 11 پیسے رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوکر 274 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 275 روپے کا بھی ہوگیا تھا۔