صحت

انار کولیسٹرول گھٹانے اور دل کو تقویت دینے میں انتہائی مفید قرار

انار کولیسٹرول گھٹانے اور دل کو تقویت دینے میں انتہائی مفید قرار

ماہرین کا خیال ہے انار جیسی نعمت کو ناشتے کا لازمی جزو ہونا چاہیئے کیونکہ اس میں بے شمارمفید کیمیائی اجزا، الیکٹرولائٹس، فلے وینولز اور معدنیات موجود ہیں۔ جو بڑھاپے کو روکنے سے لے کر دل کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کی بنا پر اسے سپرفوڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سبزچائے کے مقابلے میں تین گنا اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود ایک کیمیکل پیونی کیلگن جسم میں فری ریڈیکلز روکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اجزا دل کی دھڑکن کو باقاعدہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد پر جھریوں کے عمل کو روکتے ہیں اور بڑھاپے کو بریک لگاتے ہیں۔ انار کا دوسرا فائدہ یہ ہیکہ یہ ہیموگلوبن بڑھاتا ہے جو خون میں رہتے ہوئے ہرعضوتک آکسیجن پہنچاتیہیں۔ اس کا مطب یہ ہے کہ ہر عضو تک آکسیجن پہنچنے سے تمام اعضا کو فائدہ ہوگا اور اس کے افعال بہتر ہوں گے۔ جامعہ واشنگٹن نے حال ہی میں انار میں یورولائتھن دریافت کیا ہے جو بڑھاپے کو روکنے اور جلد کو لچکدار بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پھر اس کی مزید تصدیق 2021 میں تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے