سا ئنس و ٹیکنالوجی

دبئی میں اونٹوں کی کلوننگ عروج پر فیس 50 ہزار ڈالر

دبئی میں اونٹوں کی کلوننگ عروج پر فیس 50 ہزار ڈالر

دبئی: دبئی میں اس وقت ایک اور کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں متمول شیخ اپنے محبوب اونٹوں کو کلون کروا رہے ہیں، تاہم اس نسخے پر کم ازکم 50 ہزار ڈالر یا ایک کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے دبئی میں ری پروڈکٹو بایوٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا ہے جہاں وہ 2009 میں پہلا کلون شدہ اونٹ، انجاز کو جنم دے چکے تھے جس کے معنی کامیابی کے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب سالانہ، اونٹ کے کئی بچھڑے کلون کیے جا رہے ہیں۔ اونٹوں کے علاوہ یہ مرکز گائے، بیل اور بھیڑیں بھی کلون کرتا ہے یعنی یہ جانور جینیاتی طور پر عین اپنے اصل جانور کی ہی طرح ہوتے ہیں۔ دوسری جانب نثار احمد چاہتے ہیں کہ وہ عرب دنیا میں تیزی سے نایاب ہونے والے بکترین اونٹ کی کلوننگ کرکے اسے بچانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے