صحت

پروسٹیٹ کینسر کے لیے نیا خون کا ٹیسٹ وضع

پروسٹیٹ کینسر کے لیے نیا خون کا ٹیسٹ وضع

لندن: سائنس دانوں نے پروسٹیٹ (غدود مثانہ) کینسر کے لیے ایک خون کا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ہزاروں مردوں کو غیر ضروری بائپسی (حیوی تشخیص) سے بچا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی اس بیماری کی تشخیص کے لیے مدد کرے گی۔ برطانیہ میں پروسٹیٹ کینسر مردوں میں کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ وہ حضرات جو اپنے جنرل فزیشن کے پاس جاتے ہیں اور ان میں بیماری کی علامات ہوتی ہیں، ان کا پی ایس اے نامی بلڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے جن کے نتائج ممکنہ طور پر غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ اس نئے طریقے سے 210 افراد (جن کے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کا شک تھا) میں 91 فی صد مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔ وہ حضرات جو اس بیماری میں مبتلا نہیں تھے ان کے حوالے سے غلط نتائج کی تعداد صفر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے