پاکستان

الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی میں انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق

الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی میں انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا۔ انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے