تازہ ترین تجارت

انٹر بینک ڈالر 13روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 280 کا ہو گیا

انٹر بینک ڈالر 13روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 280 کا ہو گیا

ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 13روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔ گزشہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے