سان فرانسسو: بہت جلد یوٹیوب کا نظم ونسق ، نیل موہن کے ہاتھوں میں ہوگا جو اس کے نئے سی ای او بننے جارہے ہیں۔ اپنی آمد سے قبل ہی انہوں نے ایپ کے بارے میں اپنے نئے وژن اور تبدیلیوں کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ نیل موہن نے مونیٹائزیشن میں اضافے، اظہار کے نئے ٹولز، یوٹیوب ٹی وی، اے آئی، پوڈکاسٹ اور نوجوان یوٹیوبر کی سہولت پر بطورِ خاص زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ یوٹیوبر کی آمدنی میں اضافے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ ایپ سے جڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں چینل اس وقت یوٹیوب سے رقم بنارہے ہیں اور ہم نے اشتہارات سے ہٹ کر ان کے لیے آمدنی کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان میں سبسکرپشن، شاپنگ، سرمایہ کاری اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
یوٹیوب کے نئے سی ای او نے ایپ میں نئی سہولیات کا خاکہ پیش کردیا
- by web desk
- مارچ 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1261 Views
- 2 سال ago