اسلام آباد: چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے تمام کاروائی مکمل ہونے پر پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں ے بتایا کہ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔ پچاس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے، پچاس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔