کھیل

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا آج ہائی وولٹیج ٹاکرا

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا آج ہائی وولٹیج ٹاکرا

لاہور: پی ایس ایل 8میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہفتے کو ہوگا جب کہ میزبان ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے پرعزم ہے۔ پی ایس ایل 8میں لاہور قلندرز ہفتے کومجموعی طور پر پانچویں اور ہوم گرانڈ پر مسلسل چوتھی مسلسل فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، ابھی تک ایونٹ کی کامیاب ترین ٹیم نے 6میں سے 5میچز جیتے ہیں، کپتان شاہین شاہ آفریدی کو جارح مزاج اوپنرز فخرزمان اور طاہر بیگ کی خدمات حاصل ہیں۔ عبداللہ شفیق، سیم بلنگز اور حسین طلعت بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،یہ سب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بڑی اننگز کھیلنے میں ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے، مشکل وقت میں ناقابل شکست 71 رنز بنانے سے سکندر رضا کا اعتماد بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ڈیوڈ ویزا اور راشد خان بھی اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے