راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماں سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ عدالت کا تحریری حکم جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی پانے والے رہنما اور کارکنان پر گل پاشی کی جبکہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ فیاض الحسن چوہان نے بھی رہائی پر عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جس پر کارکنان نے ان کو بھرپور جواب دیا۔