صحت

خشک آنکھوں میں نمی لانے والے کانٹیکٹ لینس ایجاد

خشک آنکھوں میں نمی لانے والے کانٹیکٹ لینس ایجاد

ٹوکیو: بعض افراد کی آنکھ میں غیرمعمولی خشکی ہوتی ہے جس کے لیے بار بار آنکھوں میں قطرے ٹپکانا پڑتے ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت جاپانی ماہرین نے آنکھوں کو ازخود نم رکھنے والے کانٹیکٹ لینس تیار کیے ہیں۔ تیراساکی انسٹی ٹیوٹ فار بایومیڈیکل انوویشن (ٹی آئی بی آئی) نے جو کانٹیکٹ لینس بنایا ہے اسے کلائیڈ کا نام دیا ہے جو کانٹیکٹ لینس انڈیوسڈ ڈرائی آئی کا مخفف ہے۔ پلک چھپکانے پر اس سے نمی خارج ہوتی ہے اور آنکھ کی نمی بحال رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ خشک آنکھ سے آنکھ میں تکلیف، بصارت میں کمی اور جلن وغیرہ کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ بالخصوص کانٹیکٹ لینس پہننے والے افراد میں آنکھوں کی خشکی عام ہوتی ہے اور دنیا میں کروڑوں افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے