انٹرٹینمنٹ

ممتازاداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

ممتازاداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

+کراچی: ریڈیو، تھیئٹر، فلم اور ٹی وی کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ محمد قوی خان نے اوائل عمر میں ہی ریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا اورتھیئٹر، ٹی وی، فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم پی ٹی وی لاہور سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریئل اندھیرا اجالا نے انہیں غیرمعمولی شہرت عطا کی جس میں انہوں نے پولیس انسپیکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ قوی خان ایک عرصے سے علیل تھے اور اس وقت علاج کی غرض سے کینیڈا میں مقیم تھے کہ ان کا انتقال ہوا ہے۔ محمدی قوی خان نومبر 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے اور اوائل عمر سے ہی ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے جہاں انہوں نے آواز کے زیروبم پر عبور حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے