پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت مشوک ہوگئی۔ گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔ سرفراز احمد نے انگلی میں چوٹ کے باوجود ساتویں نمبر پر انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی تھی اور انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا تھا کہ انگلی کے ایکسرے بعد سرفراز احمد کی پی ایس ایل بقیہ میچز کے شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔