سویڈن: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف اقسام کے لیکن مقامی انواع کے درخت شہر کی فضا کو بہتر طور پر صاف کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر درخت، مختلف قسم کی آلودگی جذب کرنے کی قدرے صلاحیت رکھتا ہے۔ سوئزرلینڈ کی گوتھنبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ صنوبر (کونیفر) قسم کے شجر چوڑے پتے والے پودوں کے مقابلے میں آلودہ فضا کو جذب کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پت جھڑ والے درخت آلودگی کے ذرات کو بہتر طور پر جذب کرتے ہیں۔ یعنی مختلف آلودگیوں کو جذب کرنے میں ہردرخت کی خاصیت مختلف ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق درخت کے پتے اور نوکدار کانٹے نہ صرف فضا کو بہتر انداز میں صاف کرتے ہیں بلکہ ہوا میں موجود زہریلے اجزا بھی کم کرتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
شہری آلودگی کم کرنی ہے تو ملی جلی اقسام کے درخت لگائیں
- by web desk
- مارچ 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1274 Views
- 2 سال ago