کھیل

پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 207 رنز کے جواب میں 172 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ پشاور کی جیت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتدا سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے