کھیل

اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو ہمارے میچز یو اے ای منتقل کیے جائیں

اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو ہمارے میچز یو اے ای منتقل کیے جائیں

ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کو ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی 3 رکنی ٹیم 17 مارچ کو دبئی کی اڑان بھرے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 20 مارچ کو شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دوسرے ایشوز کے ساتھ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا جبکہ ذرائع کا کہنا ہیکہ پی سی بی حکام اس بارے میں سخت موقف اپنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے