وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب خیال آیا کہ عدلیہ بچاو¿ تحریک چلانی ہے، شخصیات سے متعلق عدلیہ کے ادارے میں فرق دیکھا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ نے اپنی حکومت میں اپوزیشن پر مظالم ڈھائے، یہ آوازیں بلند ہوتی تھیں کہ عدلیہ کسی نہ کسی سطح پر دباو¿کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادآئینی طریقے سے پیش کی گئی، عمران خان کے اپنے اتحادیوں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، ایک مفروضے پر قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔