تازہ ترین

امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا وزیراعظم

امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ پر عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کی زیر قیادت چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین کا معاشی قوت بننے کا سفر مسلسل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے