پاکستان

پنجاب سی ٹی ڈی کی کارروائیاں 3 شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار

پنجاب سی ٹی ڈی کی کارروائیاں 3 شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت 3 شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کیترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کیترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان سے تفتیش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے