صحت

جنگلی بلیو بیری بھی سپرفوڈ سے کم نہیں

جنگلی بلیو بیری بھی سپرفوڈ سے کم نہیں

واشنگٹن: اگرچہ سیب کو صحت کے لحاظ سے درجہ اول کے پھل کا درجہ حاصل ہے لیکن اس دوڑ میں ماہرین نے اب بالخصوص جنگلی بلیو بیری کو بھی شامل کرلیا ہے۔ اگرچہ سیب کے علاوہ کھجور، اسٹرابری، کیلے وغیرہ کے بھی شاندار فوائد ہیں تاہم امریکی ماہرِ غذائیات، ڈینیئل کرمبل اسمتھ نے کہا ہے کہ ہلکی رنگت والی یعنی جنگلی بلیو بیریاں شاندار طبی فوائد رکھتی ہیں۔ اول ان میں فائبر کی زائد مقدار ہوتی ہے جو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس فراہم کرتی ہے۔ پھر اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی غیرمعمولی مقدار کینسر اور امراضِ قلب سے بڑھاتی ہے۔ کئی سائنسی تحقیقی تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بلو بیری سے خلوی سطح پر ہونے والی تباہی اور پیچیدگی کم ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے