مسی سپپی: مہینوں کی ری ڈیزائننگ کے بعد ناسا نے آرٹیمس مشن کے تحت بالکل نئے راکٹ کی آزمائش کی ہے اور اسے 113 فیصد پاور لیول پر آزمایا گیا ہے۔ یہ تجربہ 8 مارچ 2023 کو کیا گیا ہے جس کی تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔ ناسا نے مسی سپی میں واقع ٹیسٹ سائٹ پر آر ایس 25 انجن کی آزمائش کی ہے جو آرٹیمس مشن کے تحت چاند کی تسخیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ اس راکٹ کو پوری استعداد پر چلایا گیا ہے جو 113 فیصد پر تھی۔ ناسا کے اسٹینس اسپیس سینٹر میں فریڈ ہیس ٹیسٹ اسٹینڈ میں اس راکٹ کو سال میں تیسری مرتبہ آزمایا گیا ہے۔ اسے ہاٹ فائر سیریز کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم 8 فروری کو راکٹ کے نوزل میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ناسا کی جانب سے آرٹیمس مشن کے لیے نئے راکٹ کی کامیاب آزمائش
- by web desk
- مارچ 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1229 Views
- 2 سال ago