پاکستانی وزرائے خزانہ و خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کر دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان براہِ راست قرض کے معاملے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خزانہ اور دفترِ خارجہ کے امریکا و دیگر ممالک سے رابطوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزرائے خزانہ و خارجہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیرِ خزانہ بھی شریک ہوئے، مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسگ 7 ارب ڈالرز کے بجائے 6 ارب ڈالرز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔