دنیا

امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سیئول: جنوبی کوریا اور امریکی فوجوں کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا جس پر شمالی کوریا نے ایک روز قبل ہی شدید احتجاج کرتے ہوئے کھلے سمندر میں آبدوز سے دو میزائلوں کو داغ کر کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی فوجی مشقیں 11 روز تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں فریڈم شیلڈ 23 نامی کمپیوٹر سمولیشن اور کئی مشترکہ فیلڈ ٹریننگ مشقیں شامل ہیں جنہیں اجتماعی طور پر جنگی شیلڈ FTX کہا جاتا ہے۔ مشقوں کے آغاز سے قبل جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ کمپیوٹر سمولیشن کو شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات اور دیگر بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول کے درمیان اتحادیوں کی دفاعی اور جوابی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے