انٹرٹینمنٹ

ملائیشین اداکارہ مشیل یو نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی

ملائیشین اداکارہ مشیل یو نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی

ملائیشین اداکارہ مشیل یو نے فلم ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے لیے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ مشیل یو ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نیبیسٹ ایکٹریس کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہیہ درحقیقت ایک تاریخی لمحہ ہے، اور مجھے یہ ایوارڈ دے کر دنیا کی مختلف ثقافتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حقیقی نمائندگی کے لیے اکیڈمی کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہمیرے خیال میں یہی وہ چیز ہے جس کے لیے ہم کافی عرصے سے بہت محنت کر رہے ہیں اور آج رات ہم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہیہ صرف ایشیائی کمیونٹی کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ان سب کے لیے ہے جن کی شناخت اقلیتوں کے طور پر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے