واشنگٹن: امریکی پانیوں میں ایک بحری جہاز کواب 51 برس ہوچکے ہیں اور وہ کچھ اس انداز سے اپنی ہیئت بدلتا ہے کہ بار بار اس پر ڈوبتے جہاز کا گمان ہوتا ہے۔ اسے آرپی فلِپ کا نام دیا گیا ہے جو غرقاب ہوئے بغیرافقی اور عمودی شکل میں آسکتا ہے۔ اس کیفیت میں دیکھنے پر وہ ایک ڈوبتا ہوا جہاز دکھائی دیتا ہے۔ 108 میٹرطویل یہ سمندری عجوبہ اپنے اندر پانی بھر کر 90 فیصد تک ڈوب سکتا ہے اور سرف 17 میٹر حصہ ہی پانی سے باہر دکھائی دیتا ہے۔ اس کے اگلا چوڑا سرا بطور عرشہ کام کرتا ہے۔ فلپ کا ڈیزائن اسے اپنی جگہ سے ہٹنے نہیں دیتا اور یہ ایک تیرتے پیپے (بوائے) کی طرح کام کرتا ہے دوم اس کا بیرونی خول اسے الٹنے پلٹنے سے بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلپ جہاز کو جہاز سازی کا شاہکار بھی کہا جاسکتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ڈوبتا ہوا یہ بحری جہاز حقیقت میں ڈوب نہیں رہا
- by web desk
- مارچ 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1042 Views
- 2 سال ago