ماہرین صحت کے مطابق آرام اور بھرپور نیند ہماری روزمرہ زندگی میں نہایت اہم ہے کیونکہ ان دونوں کا ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کی بہتری سے براہ راست تعلق ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس اہم صحت کے معاملے کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ روز مرہ کی سرگرمیوں کے لیے اسے قربان بھی کیا جاتا ہے۔ نیند کی اہمیت اور دن بھر کے دوران مناسب طور پر آرام کا کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں، کیونکہ یہ ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھرپور نیند سے نہ صرف جسمانی فٹنس بڑھتی ہے بلکہ یہ ہماری ذہنی صلاحیتوں کے لیے بھی اکثیر کا کردار ادا کرتی ہے۔