تازہ ترین

گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے عمران خان

گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاری کا دعوی ڈرامہ ہے اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آنسو گیس سے لے کر واٹرکینن کا استعمال کرنے کے بعد اب یہ براہ راست فائرنگ کررہے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں گزشتہ شام ضمانتی بونڈ پر دستخط کیے تھے لیکن ڈی آئی جی نے اسے وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ان کے مذموم مقاصد کے بارے میں کوئی شک اور شبہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے