جھنگ میں غریب کومفت آٹے کی تقسیم بدنظمی کی نظرہوگئی ۔ شہری پہلے نیا سم والا کارڈ بنوائیں اورپھرمفت آٹا حاصل کریں۔حکومت پنجاب کی انوکھی شرط سامنے آگئی۔ جھنگ میں سستے آٹے کے بعد مفت آٹا ملنا بھی کسی مہم جوئی سے کم نہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورکے ہابرپہلے خواتین دھکے کھائیں۔طویل انتظارکے بعد نئی سم والا کارڈ بنوائیں اور پھر آٹا حاصل کریں۔ جس کے پاس سم والا کارڈ ہے انھیں آٹا ملے گا باقی کسی کونہیں ملے گا۔ان کیساتھ پیٹ نہیں ہے لگا ہوا،اوریہ ذلالت دیکھوان کا طریقہ کاردیکھو،وہیں عورتیں ہیں اوروہیں مرد ہیں۔ وہاں موجود خواتین شکایتوں کے انبارلگادئیے،خواتین کا کہنا تھاکہ ایک دس کلو آٹے کے پیچھیعوام کو ذلیل کردیا ہے،یہ شناختی کارڈ سم والا ہے تب بھی ہمیں آٹا نہیں دے رہے۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ گھنٹوں سے لائن میں کھڑی ہوں ،شوگر کی مریض ہوں مجھ سے تو کھڑا بھی نہیں ہوا جارہا اور مجھے ابھی تک آٹا نہیں ملا۔


