پاکستان

ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے احسن اقبال

ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے، پنجاب میں پہلے انتخابات کرانا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔ نارروال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صوبوں اور وفاق کے الیکشن ایک ساتھ کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی و سیاسی بحران چل رہا ہے، پنجاب میں پہلے انتخابات کروادینے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار کی علامت ہیں، انہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی پھیلائی تباہی کو ختم کرنے کیلیے کوشاں ہیں، انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ کے فل بینچ کے سامنے جانا چاہیے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں اپنی انا کی تسکین کیلیے توڑیں، امید ہے چیف جسٹس بحران کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں تباہی آئی، مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے