علاقائی

صوابی کے علاقے ڈاگئی ميں پٹاخے پھٹنے سے 3 بچے زخمی

صوابی کے علاقے ڈاگئی ميں پٹاخے پھٹنے سے 3 بچے زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ڈاگئی محلہ آلہِ دادخیل میں پٹاخے پھٹنے سے 3بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پٹاخوں پر پابندی کے باوجود پولیس و انتظامیہ خریدوفروخت روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں رحمان کہول روڈ پر دھماکا خیزمواد پھٹنے سے2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کو برساتی نالے سے دستی بم ملا جس سے وہ کھیلنے لگے تووہ پھٹ گیا، چمن زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے