انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اس لیے بنی تاکہ منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں ادیتی راؤ حیدری

اداکارہ اس لیے بنی تاکہ منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں ادیتی راؤ حیدری

بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ادیتی راو¿حیدری نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے جڑا خواب بتادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2006ئ سے فلموں میں کام کررہی، 36 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک خواب ہے، جس کے ساتھ وہ بڑی ہوئی ہیں۔ کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دیکھانے والی ادیتی راو¿حیدری نے اپنی تازہ سیریز ’جوبلی‘ سے متعلق انٹرویو میں بتایا کہ جو خواب لے کر میں بڑی ہوئی، وہ منی رتنم کی ہیروئن بننے کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبلی میں وہ سمیتا کماری کا کردار نبھارہی ہیں، جو 7 اپریل کو ریلیز کی گئی ہے۔ ادیتی راو¿ حیدری نے منی رتنم کی دو فلموں میں 2017ءاور 2018ء میں کام کیا، ہوسکتا ہے وہ جلد ہی مزید پروجیکٹ میں بھی ا±ن کے ساتھ نظر آئیں۔ ادیتی راو? حیدری کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کی دنیا میں صرف اس لیے آئی کہ میں منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منی رتنم سر میرے لیے کچھ لکھ رہے ہیں تو میری دھڑکن بھی وہاں ہوگی، پرامید ہوں ایسا جلد ہو جائے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لوگ بھی مسلسل اس حوالے سے بات کررہے ہیں، سب کی دعائیں جلد بار ا?ور ہوں گی۔ ادیتی راو? حیدری کے دو بڑے پروجیکٹ فی الحال لائن اپ ہیں، ان میں ایک سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی اور دوسرا ساو?تھ کے اداکار وجے ستوپتی کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے