پاکستان

سینیٹرمحمد طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا چارج دیدیا گیا

سینیٹرمحمد طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا چارج دیدیا گیا

سینیٹرمحمد طلحہ محمود کووفاقی وزیرمذہبی امورکا چارج دیدیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے ہے۔مفتی عبدالشکور کے روڈ حادثے میں انتقال کے بعد اب وزارت کا اضافی قلمدان سینیٹر محمد طلحہ محمود سنبھالیں گے۔ سینیٹر طلحہ محمود اس سے قبل سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔طلحہ محمود کے پاس سیفران کے ساتھ وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔اس سے قبل وزارت مذہبی امور کا قلمدان مفتی عبدالشکورکے پاس تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے