صحت

ہائی کولیسٹرول کے علاج سمیت اجوائن کے صحت پر حیران کُن اثرات

ہائی کولیسٹرول کے علاج سمیت اجوائن کے صحت پر حیران کُن اثرات

طور گرم مسالہ صدیوں سے استعمال کی جانے والی اجوائن کے استعمال کے صحت پر بے شمار طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے اکثر افراد نا واقف نظر آتے ہیں۔ ترش ذائقہ رکھنے والی اجوائن مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے اور اس میں وٹامن اے، سی، کے، بیٹا کیروٹن، کیلشیم ،فولاد، فاسفورس، میگنیشیم اور پوٹاشیم سمیت 12 اقسام کے بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خواص پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق خون میں کولیسٹرول کی بلند سطح صحت کی کئی دائمی پیچیدگیوں کو دعوت دے سکتی ہے، بشمول دل کی بیماریاں جیسے کہ فالج اور ہارٹ اٹیک، خراب کولیسٹرول کے لیے اجوائن کا استعمال ایک بہترین علاج ثابت ہوتا ہے۔ اجوائن ناصرف ہائی کولیسٹرول کو کم کر کے وزن میں کمی اور جسم سے مضرِ صحت مادوں کا صفایا کرتی ہے بلکہ بلند فشارِخون کو بھی متوازن بناتی ہے، اس میں مخصوص فائٹوکیمیکلز (Phytochemicals) (ایسے کیمیائی مرکبات جو پودوں کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں) بھی موجود ہوتے ہیں۔ اجوائن کا استعمال کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ ذیابطیس، دل کا عارضہ اور موٹاپا بننے والی وجوہات کے خلاف موثر کردار ادا کرتا ہے۔ صحت مند طریقے سے وزن کم کرنے کا ایک یقینی طریقہ یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نظامِ ہاضمہ ٹھیک کام کرتا رہے، جب کھانا صحیح طریقے سے ہضم ہو جاتا ہے تو غیر ضروری وزن میں اضافے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، ہاضمے کی خصوصیات کی بدولت اجوائن کا قہوہ وزن میں کمی کے سفر میں ایک مددگار ساتھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اجوائن کا استعمال نزلہ و زکام کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے اور ناک کو بند ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اجوائن کے بیج کے پیسٹ کو گڑ کے ساتھ ملا کر گرم کرکے اگر دو چائے کے چمچ دن میں دو مرتبہ استعمال کرلیا جائے تو اس سے کافی بہتر محسوس ہوتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی تکلیف مثلا دمہ اور حلق کی سوجن سے بھی افاقہ دیتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں مائیگرین (آدھے سر کا درد) ہو تو وہ اجوائن کا پاوڈر ایک باریک کپڑے میں ڈالکر اسے سانس کے ذریعے اندر کیھنچیں یا پھر تکیے کے نیچے رکھنے سے درد میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔ زکام اور کھانسی کا ایک روایتی گھریلو علاج اجوائن کے قہوہ کا ایک گلاس پینا ہے، ایک چائے کا چمچ اجوائن اور چند تلسی کے پتے ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے فورا نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی ختم ہو جائے گی۔ اجوائن کا استعمال سانس کی نالی، پھیپڑوں کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے، جن افراد کو دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے وہ اس کے قہوے سے مستفید ہو سکتے ہیں جبکہ اس کا استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اجوائن میں اینٹی سیپٹک، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی پیرا سائیٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں انسان ہر قسم کے انفیکشن اور وائرل بیماری سے محفوظ رہتا ہے، اجوائن قوت مدافعت کی کارکاردگی بڑھاتی ہے ۔ ماہرین صحت و حکمت کا کہنا ہے کہ اجوائن کا سب سے اہم فائدہ ہمارے معدے کو پہنچتا ہے جو اس کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اجوائن کے بیج میں موجود متحرک انزائم ہمارے نظام ہضم کو تیز کرنے کے لیے گیسٹرک محلول کا اخراج کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے