دنیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ 17 سالہ فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ 17 سالہ فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں 17 سال کا نوجوان جبرائیل محمد جاں بحق ہو گیا۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے عقب جبر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں 101 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے