پاکستان

کوئی تیار ہو یانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے شاہدخاقان عباسی

کوئی تیار ہو یانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے شاہدخاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی تیارہویانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ 2 بار مذاکرات کا موقع ملا دونوں باربدنیتی پرتھے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا نیب کاتماشہ لگاہواہے جوجعلی کیس بنائے ان کوختم کریں،عدالت میں کیمرے لگا کرعوام کو دکھائیں کونسی کرپشن ہوئی، اس نظام میں ملک نہیں چل سکتا،3سال سے13لوگ عدالتوں کے چکرلگا رہے ہیں۔ شاہدخاقان نے مزید کہا کہ اب نیب چیئرمین بدل گئے ہیں،گزارش کروں گاقانون پڑھ لیں،ازخود نوٹس لینا ہے تواس تماشے کالیں جونیب عدالتوں میں لگاہے،نیب کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں،ورنہ یہ ملک نہیں چلیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے