پاکستان

مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے اسد عمر

مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موقع دیا کہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار مواقع فراہم کیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے آ چکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے