پاکستان

ترجمان پاک فوج کا عمران خان کے الزامات پر ردعمل

ترجمان پاک فوج کا عمران خان کے الزامات پر ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیر ثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، متعلقہ سیاسی رہنما جھوٹے الزامات کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے