انٹرٹینمنٹ

مجھے اب واقعی کسی پر بھروسہ نہیں ہے جنت مرزا

مجھے اب واقعی کسی پر بھروسہ نہیں ہے جنت مرزا

حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و کونٹینٹ کریئٹر جنت مرزا کو اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔ جنت مرزا نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اِن تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ تصویروں میں بھروسے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ یہ واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے