تازہ ترین

عمران خان گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

عمران خان گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر اسلا م آباد ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فوراً طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ یہ غلط کام ہے جس نے بھی کیا ہے۔ عمران خان کے مقدمات سے متعلق اسلامآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت شروع کی اور شور شرابے پر پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ انہیں بتایا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے یہ غلط کام ہے جس نے بھی کیا ہے اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آدھا گھنٹہ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ شیشے بھی توڑے گئے ہیں، جس نے بھی کیا غلط کیا ہے، مجھے کارروائی کرنی پڑی تو وزرا اور وزیر اعظم کے خلاف بھی کارروائی کروں گا۔ عمران خان کے وکیل نعیم نے کہا کہ پولیس، وکلا اور اسٹاف کو رینجرز نے مارا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے؟ فوراً بتائیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کرلیا۔ انہوں ںے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی پندرہ منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے