ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی آگئی۔ انٹربینک میں 10 روپے 93 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر تاریخی سطح سے نیچے 288 روپے پر آگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے ۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار تین سو روپے کا ہوگیا تھا۔ کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 301روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرچند گھنٹے میں7 روپے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار 297 روپے سے تجاوز کرگیا تھا۔