پاکستان

لاہور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

لاہور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی جبکہ دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح ہاس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاس کا جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گرانڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے