پاکستان

اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں،متعدد گرفتار

اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں،متعدد گرفتار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آبا ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینگرہائی وےپرجی 11کےالیون مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین نےایک گاڑی کو ا?گ لگا دی ہے۔ یہ گاڑی مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کیلئے استعمال کی جارہی تھی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کا اسلام ا?باد میں احتجاج کے پیش نظر مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید نفری کشمیر ہائی وے روانہ کردی گئی ہے۔ سری نگرہائی وے پرمظاہرین سے بھری وین پولیس نے قبضے میں لے لی۔ اسلام ا?باد ہائیکورٹ کے باہر 30 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سرپر ڈنڈا مار کراغوا کیا گیا، پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کا سربراہ ہوں، ایسے پکڑکرگرفتار کیا گیا جیسے دہشتگرد ہوں مجھے قتل کرنے کیلئے دو بار حملہ کیا گیا، پہلے ہی بتایا تھا کہ ایسا ردعمل آ سکتا ہے۔ جو کچھ ہوا اسے میں کیسے روک سکتا تھا۔ عمران خان کے وکلا نے بھی عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ خدشہ ہے کہ اس کیس میں ضمانت کے بعد کسی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے بھی رابطہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس مجھےگرفتار کرنے پہنچ گئی ہے، میں ا?پ کو تمام صورتحال سے ا?گاہ کررہا ہوں، مجھے دوبارہ گرفتارکیا گیا تووہی ردعمل ا?ئے گا ، میں نہیں چاہتا کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا ہو۔ ا?پ صورتحال کے حوالے سے تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے