پاکستان

پُرتشدد احتجاج، پنجاب میں گرفتار افراد کی تعداد 3 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی

پُرتشدد احتجاج، پنجاب میں گرفتار افراد کی تعداد 3 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3 ہزار 100 تک پہنچ گئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد نجی و سرکاری اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 2894 تک پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس کے زیر استعمال 74 گاڑیوں کو نذر آتش اور پولیس اسٹیشنز و دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب کے مطابق جلاؤ گھیراؤ،تشدد اور نجی و سرکاری املاک نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔اُدھر جناح ہاؤس پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 900 افراد کی شناخت تصاویر، ویڈیو اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مدد سے کرلی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے تمام تر ویڈیوز ، تصاویر اور لوکیشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کیں ، سی ٹی ڈی حکام نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹریکنگ کی مدد سے تین سو شرپسندوں کے کوائف اکٹھے کرلیے جن کی نگرانی کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے