آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما نے جس سیٹ پر مبینہ خودکشی کی تھی وہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیٹ پر ہفتے کی صبح میں آگ لگی۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بھجن لال اسٹوڈیو میں آگ جمعہ کی رات میں لگی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ یاد رہے کہ 20 سالہ تونیشا شرما نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو ڈرامہ سیریل علی بابا: داستانِ کابل کے سیٹ پر ساتھی اداکار اور مبینہ سابق بوائے فرینڈ شیزان محمد خان کے میک اپ روم میں خودکشی کر لی تھی۔ تونیشا شرما کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں ان کے سابقہ بوائے گرینڈ شیزان خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم مہاراشٹرا کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
تونیشا شرما کی جس سیٹ پر موت ہوئی وہ اسٹوڈیو جل کر خاکستر
- by web desk
- مئی 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1266 Views
- 2 سال ago


