انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کس اداکار کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند؟

عالیہ بھٹ کس اداکار کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے خوابوں کے ساتھی اداکار کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ عالیہ بھٹ سے ایک حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا اداکار ہے جس کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے کام کر چکی ہوں لیکن میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کرنا چاہتی ہوں۔ عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ اس لیے میں ابھی یہ کہوں گی کہ شاہ رخ خان ہی میرے خوابوں کے ساتھی اداکار ہیں۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے 2016 میں گوری شندے کی فلم ڈیئر زندگی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی تھی۔ اس فلم کی کہانی میں محبت، زندگی، رشتوں اور ذہنی صحت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ شاہ رخ خان ہمیشہ سے ہی عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں اور وہ اپنے کئی انٹرویوز میں اداکار کی تعریف کر چکی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے مطابق شاہ رخ خان ایک انتہائی پیشہ ور فنکار ہیں جو دوسرے اداکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے فن کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ واضح رہے کہ اس وقت اداکارہ اپنے کیریئر کے ایک شاندار دور سے لطف اندوز ہورہی ہی۔ انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا میں ڈیبیو دیا اور اب نامور فیشن برانڈ گوچی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے والی پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے