میٹا کمپنی نے اپنی دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بعض صارفین کی جانب سے گزشتہ دنوں کی جانے والی شکایات کا ازالہ کردیا ہے ، جن میں کہا گیا تھاکہ ہم نے جن افراد کی فیس بک پروفائل وزٹ کی ،ان کوہماری طرف سے ازخود فرینڈ ریکویسٹ چلی گئی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پراس حوالے سے کئی ٹوئٹس بھی سامنے آئی تھیں، جس میں اسکرین شاٹس اورویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ان کے اکاونٹس سے ازخود ان اکاونٹس پرفرینڈ ریکویسٹ چلی گئی ہے، جنہیں انہوں نے حال ہی میں وزٹ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان شکایات کے بعد میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی پر معذرت خواہ ہے، کمپنی نے فوری طور پر اس خرابی کا نوٹس لیا اور اب اس خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک صارفین اس مسئلے کے سبب اپنی پرائیویسی سے متعلق فکر مند تھے،اصل میں یہ ایک بگ تھا ،اوربگ کی شکایت پاکستان ، بنگلا دیش، فلپائن اورسری لنکا کے صارفین نے دی تھی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
فیس بک نےازخود دوستی کی درخواست بھیجے جانےکا مسئلہ حل کردیا
- by web desk
- مئی 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1174 Views
- 2 سال ago