لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان اور رہنماوں کے نمبر ٹریس کرلیے ہیں، چند ملزمان کے پی میں رہنماوں سے ہدایات لے رہے تھے۔ پنجاب کے ملزمان اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔ علاوہ ازیں پشاور میں ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی دھرلیا گیا۔ ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمد ہوگیا ہے، ملزم نے یہ گیٹ کباڑ میں 9 ہزار روپے میں بیچ دیا تھا۔ ادھر لاہور میں عسکری ٹاور پر حملے میں ملوث تحریک انصاف کے 19 گرفتار کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیے گئے۔