پاکستان

سابق MPA ڈاکٹر ہشام کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

سابق MPA ڈاکٹر ہشام کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگا ہے، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان وہ آج پشاور میں پریس کانفرس میں کریں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان آج پشاور میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پر نالاں تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر 9 مئی کے واقعات اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پر بھی رنجیدہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے۔ ڈاکٹر ہشام علی اس سے قبل امین گنڈاپور کی حلقہ میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے