کافی لوگوں کا ماننا ہے کہ سفید چاولوں سے پرہیز کیا جانا چاہیے لیکن یہ اتنے بھی نقصان دہ نہیں۔ اگرچہ سفید چاول بران چاول یا جنگلی چاولوں کی طرح غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے تاہم پھر بھی ان میں صت بخش فوائد موجود ہوتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔ توانائی کا ذریعہ: سفید چاول ایک بہترین کاربوہائیڈریٹ کی حامل غذا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ توانائی کا فوری اور آسانی سے قابل رسائی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر اتھلیٹس یا شدید جسمانی سرگرمیوں میں مشغول افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہاضمہ: سفید چاول آسانی سے ہضم ہوتے ہیں جو اسے حساس نظامِ ہاضمہ والے مریضوں یا بیماری سے صحت یاب ہورہے افراد کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ اسہال یا پیٹ کی خرابی جیسے ہاضمہ کے مسائل کے دوران یہ ہلکی پھلکی غذا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گلوٹین سے پاک: سفید چاول قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ گلوٹین کی حساسیت یا سیلیئک بیماری میں مبتلا افراد کے لیے ایک محفوظ اور موزوں غذا ہے۔ کیلوری کنٹرول: سفید چاولوں میں نسبتا کم چکنائی ہوتی ہے اور اس میں کیلوریز کا مواد معتدل ہوتا ہے۔ یہ ایک متوازن غذا ہے اور ان لوگوں کے لیے انہتائی موزوں ہے جو اپنے وزن کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس: سفید چاول میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز) غیر مستحکم جوہری ذرات) سے بچانے میں مدد دیتے ہیں جو خلیات، ڈی این اے اور پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مدافعتی نظام: سفید چاولوں میں ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن ڈی، پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ دائمی بیماریوں سے بچا: سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔