مینلوپارک: ٹویٹر کے صدردفاتر سے ایک خبر آئی ہیکہ ایلون مسک کے فیصلے کے ردِ عمل میں دو اہم ترین ایگزیکٹو کمپنی چھوڑ گئے ہیں جو اعتماد اور تحفظ (ٹرسٹ اینڈ سیفٹی) امور سے وابستہ تھے۔ یہ دونوں افراد ایلون مسک کی اظہارِرائے کی آزادی کے پرجوش حامی بھی تھے اور اصلاحات کا حصہ تھے۔ لیکن ایلون مسک نے دو افسرا اور ان کی ٹیم کے اس فیصلے کو مستردکردیا تھا۔ ٹیم نے ایک ڈاکیومینٹری پر ٹویٹس اور اسے اہمیت دینے سے منع کیا تھا جو غالبا جنسی کی تبدیلی یا جینڈر ٹرانزیشن بھی تھی۔ یہ فلم جینڈر کی نظری شناخت کی اس حالیہ مہم کا حصہ ہے جو اس وقت امریکہ اور یورپ میں جاری ہے۔ ٹویٹر نے پہلے کہا تھا کہ وہ عورت کیا ہے؟ (واٹ از اے وومن) نامی ڈاکیومینٹری کو نہ صرف خصوصی طور پر پریمیئر کرے گی بلکہ معاوضے کے بدلے اسے فروغ بھی دے گی۔ لیکن ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے اپنے جائزے کے بعد مشورہ دیا کہ اس معاہدے سے انکار کردیا جائے کیونکہ اس میں نفرت انگیز مواد موجود تھا۔ اگرچہ ایلون مسک پہلے جنس کی تبدیلی کے سخت ناقد رہے، بالخصوص وہ نوعمرلڑکے لڑکیوں میں بذریعہ سرجری جنس کی تبدیلی سے نالاں تھے۔ لیکن اب انہوں نے ذہن بدلا، اپنی ٹیم کا فیصلہ رد کیا اور ساتھ میں اس دستاویزی فلم کی ٹویٹ اور تفصیلات اپنے 14 کروڑ صارفین کو ٹویٹ کرکے اس سے آگاہ کردیا۔ اس کے جواب میں دو سینیئر ترین ایگزیکٹو اے جے بران اور ایلا اِرون ادارہ چھوڑگئے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
- by web desk
- جون 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 879 Views
- 1 سال ago